اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی شہداء کے اہل خانہ اور فداکاروں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گزشتہ شب شہید شہریاری کے گھر گۓ اور انھوں نے اسلامی انقلاب کےشہداء خصوصا شہید ہونے والے ایٹمی سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے شہید شہریاری کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران شہید شہریاری کو ایران کا ایک ممتاز سائنسدان اور مفکر قرار دیا اور کہاکہ دشمن ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کو شہید کر کے ایران کے سائنسدانوں اور جوانوں کو اس راستے پر قدم رکھنے کے سلسلے میں خوفزدہ کرنا چاہتے تھے۔ لیکن آج یہ جوان اس میدان میں زیادہ سنجیدگي کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
.......
/169